زمیندار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، شاہدمحمود

جمعہ 22 نومبر 2019 12:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ڈپٹی کمشنرصوابی شاہدمحمود کی زیرصدارت فوجون ڈپو پاکستان ٹوبیکو کمپنی، سٹار فارمر پروگرام کے تحت زمینداروںمیں چیک تقسیم کرنے کے حوالے سے تقریب کا انعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہدمحمود نے کہاکہ زمیندار معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت نے خصوصی اقدامات کے تحت زمینداروں کے لئے منڈی کا اہتمام کیا ہے۔

انہوںنے کہا کہ منڈی کے لئے مختلف علاقوں میں مفت جگہ مہیا کی گئی ہے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنرصوابی شاہدمحمودنے زاہد شاہ، صدر اور جنرل سیکٹری صوابی چیمبرآف کامرس کے وفد سے ملاقات کی۔ صدر صوابی چیمبر آف کامرس نے ڈپٹی کمشنرصوابی کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر صوابی نے ان کے جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں