پشاور، سرحد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری اوررزق ٹرسٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعرات 7 مارچ 2024 17:56

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 مارچ2024ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور رزق ٹرسٹ کےدرمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ، جس کا مقصد خیبر پختونخوا میں بھوک و افلاس اور غربت جیسے سنجیدہ مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے سمیت رمضان المبارک میں دسترخوان کا اہتمام کرنا ہے۔ مفاہمت کی یادداشت پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شیر باز بلور اور رزق ٹرسٹ کے شریک بانی اور نائب صدر حذیفہ احمد نے رزق ہیڈ آفس لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔

معاہدہ کے دستخط کی تقریب کے دوران اہم اعلیٰ حکام ، معزز بزنس کمیونٹی کے ممبران اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران دونوں ادارے خیبر پختونخوا میں بھوک و افلاس اور غربت کے مسائل سے مشترکہ طور پر نمٹنے پر اتفاق کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور نے مفاہمت کی یادداشت کو بھوک و افلاس کے مسائل کو حل کرانے کے لئے اہم اور بڑا اقدام قرار دیا اور اس بات پر زور دیا ہے کہ باہمی اشتراک و تعاون کی اشد ضرورت ہے تاکہ ضرور مند افراد کی امداد و مدد کی جاسکے ۔

اس موقع پر سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور نے یقین دہانی کرائی کہ معاہدہ کے تحت سرحد چیمبر ہر قسم کے مالی اور دیگر وسائل کوبروئے کار لائے گا تاکہ رمضان المبارک میں غریب افراد کے لئے خصوصی دسترخوان کا اہتمام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی یادداشت کے مطابق دونوں ادارے مل کر ایک جامعہ ایکشن پلان مرتب کریں گے جس میں تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کی مشاورت اور تجاویز کو شامل کیا جائے گا۔

قبل ازیں رزق ٹرسٹ کے شریک بانی اورنائب صدر حذیفہ احمد نے اپنے ادارے کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی طور پر شرکاء کوآگاہ کیا اورکہا کہ اس ایم او یو کے تحت بھوک ، افلاس اور غربت کے اہم مسائل کے حل کیلئے مشترکہ طور پر اقدامات کئے جائیں گے۔ حذیفہ احمد نے حکومتی متعلقہ اداروں ، بزنس کمیونٹی ، خیراتی اداروں اور مخیر حضرات کے تعاون کے ذریعے غربت و افلاس سے مسائل کو حل کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے سرحد چیمبر کے سابق صدر شیر باز بلور کو یقین دلایا کہ ان کا ادارہ سرحد چیمبر کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور مشترکہ لائحہ عمل اور پلان تشکیل دے کر مشترکہ طور پر بھوک و افلاس اور غربت سے جڑے مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوشش کر ے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں