صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا حق اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،سید فخرجہاں

صحت،پینے کے صاف پانی،مواصلات و تعمیرات،تعلیم اور زندگی کے دیگر شعبوں پر توجہ دینا انکا مشن ہے ،مشیروزیراعلیٰ کے پی کے

بدھ 1 مئی 2024 03:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل اور امور نوجوانان سید فخر جہان نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کا حق اور حکومت کی اولین ذمہ داری ہے،بونیر میں صحت،پینے کے صاف پانی،مواصلات و تعمیرات،تعلیم اور زندگی کے دیگر شعبوں پر توجہ دینا انکا مشن ہے جبکہ ضلع میں متعلقہ محکموں کے افسران عوام کو بہتر انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نیبونیر میں اپنے حلقے میں پبلک ڈے کے موقع پرعوامی مسائل سننے اور متعلقہ حکام کو احکامات دینے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔مشیر کھیل نے تحصیل ناظم گاگرا کے آفس میں حلقہ نیابت سے ائے ہوئے مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں اور انکے عوارض سننے پر موقع ہی پر متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

مشیرکھیل نے پینے کے صاف پانی اور بنیادی صحت کی سہولیات کے حوالے سے متعلقہ افسران سے عوامی گذارشات پر اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے معلومات حاصل کی۔

ایکسین پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ، ایکٹنگ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی کے لیزان آفیسر ودیگرافسران اس موقع پر موجود تھے۔ انھوں نے باجکٹہ، بوڑی چینہ مضافات کے پبلک ہیلتھ ٹیوب ویلز اور شلبانڈی بنیادی صحت مرکز کو فعال کرنے پر ضلعی انتظامیہ،محکمہ پبلک ہیلتھ اور ڈسٹرکٹ ھیلتھ افیسر کی کوششوں کو سراہا۔انھوں نے سرکاری افسران کو عوامی خدمات ایک بہتر تسلسل اوربغیر کسی تعطل فراہمی پر زوردیا۔مشیر کھیل کا کہنا تھا کہ ہم پر عوام نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے ہم کھبی بھی عوامی امنگوں اور توقعات کو ٹھیس نہیں پہنچائیں گے۔انکے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں