نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخواجسٹس (ر) دوست محمد خان کی زیر صدارت اجلاس
ٹیکنالوجی کی بیرون ملک منتقلی اور برآمدات کی استعداد بڑھانے کیلئے واضح پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے، دوست محمد خان اگر ہم نے ریاست کو چلانا ہے تو دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے، سیاسی تبادلوں و تعیناتیوں کا مستقل طور پر تدار ک کرنے کیلئے متعلقہ قانون / رولز میں ترمیم ناگزیر ہے، نگران وزیر اعلی کا اجلاس سے خطاب شعبہ توانائی میں منصوبوں کیلئے اوپن ٹینڈر کے ذریعے بین الاقوامی معیار کے دیر پا آلات کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت
جمعہ 22 جون 2018 23:15
(جاری ہے)
انہوںنے صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کی تعمیر کیلئے ممکنہ حد تک کم سے کم ٹائم لائن کا تعین کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ عوامی مفاد کے منصوبوں کی مجوزہ لاگت کے اندر بروقت تکمیل ممکن ہوسکے ۔
وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ پشاور میں ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میںایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے فراہم کردہ مالی معاونت کی تفصیلات اور منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ نگران صوبائی وزراء عبد الروف خان خٹک، ظفر اقبال بنگش اور ڈاکٹر سارہ صفدر، متعلقہ محکموں کے انتظامی سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ وزیراعلیٰ کو ایشیائی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے شعبہ ہائے توانائی ، ٹرانسپورٹ ، واٹر اور روڈز میں زیر تعمیر اور مجوزہ منصوبوںپر بریفینگ دی گئی ۔ نگران وزیراعلیٰ نے شعبہ توانائی میں منصوبوں کیلئے اوپن ٹینڈر کے ذریعے بین الاقوامی معیار کے دیر پا آلات کا حصول یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ترقیاتی منصوبوں کے لئے کنسلٹنٹس اور آلات کے سلسلے میں دیگر ممالک پر انحصار کرتے ہیں جو بہت مہنگا پڑتا ہے ۔ اس مسئلے کے مستقل حل کیلئے ٹیکنالوجی کی درون ملک منتقلی ناگزیر ہوچکی ہے ۔ ہم کب تک چھوٹے چھوٹے آلات بھی دوسروں سے خریدتے رہیں گے ۔ ہمارے پاس اپنے ماہرین ہونے چاہئیں ۔ ریسرچ اور ریسورس سنٹر ہونا چاہیئے ۔ انہوںنے اس سلسلے میں پالیسی کی تشکیل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے فوری پلان وضع کرنے اور اس سلسلے میں کابینہ کے اجلاس میں حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے تاکہ آئندہ حکومت کیلئے مددگار ثابت ہو سکے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہمارے پاس ٹیکنالوجی ہو تو ہم اپنی مصنوعات دوسرے ملکوں کو برآمد کرسکتے ہیں جس سے فارن ایکسچینج کی استعداد میں بھی اضافہ ہو گا۔ انہوںنے واضح کیا کہ صوبائی حکومت اس سلسلے میں بوقت ضرورت وفاقی حکومت کو بھی تجویز دے سکتی ہے تاہم اب ہمیں جاگنا ہو گا اور بحیثیت قوم ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئندہ نسلوں کا راستہ ہموار کرنا ہو گا۔ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم مسلسل تنزلی کی طرف جارہے ہیں۔ اگر ہم نے ریاست کو چلانا ہے تو دلیرانہ فیصلے کرنا ہوں گے ۔ دوست محمد خان نے مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح خصوصاً شدید ضرورت کے وقت بعض اشیائے ضروریہ کے مارکیٹ میں عدم دستیابی کے مسائل کے تناظر میں مارکیٹ ڈیمانڈ اور سپلائی کا سروے کرنے اور اس سلسلے میں ماہرین پر مشتمل سروے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے زیر کاشت (بارانی و نہری ) اورقابل کاشت اراضی کا سروے کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ قابل کاشت اراضی کو زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لایا جائے اور پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے ۔ انہوںنے مارکیٹ ڈیمانڈز سے زائد پیداوار کی سٹوریج کیلئے دیر پا طریقہ کار کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ اجلاس میں زیر تعمیر بس ریپڈ ٹرانزٹ پر اجیکٹ کی بروقت تکمیل کی بھی ہدایت کی گئی ۔ دوست محمد خان نے سیاسی بنیادوں پر تبادلوں اور تعیناتیوں کو خدمات کی انجام دہی میں رکاوٹ قرار دیتے ہوئے ہدایت کی کہ سیاسی تبادلوں و تعیناتیوں کا مستقل طور پر تدار ک کرنے کیلئے متعلقہ قانون / رولز میں ترمیم کو ناگزیر قرار دیا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کے پی اوپن شوٹنگ گالا پشاور گیریڑن میں اختتام پذیر ہو گیًا
پاکستان تحریک انصاف کی وومن ونگ نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ
پشاور۔ پاکستان ہائی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کے خلاف عدم اعتماد تحریک کا معاملہ
کیپٹل میٹروپولیٹن کے زیر انتظام تعلیمی اداروںکو دیگر بہترین تعلیمی اداروں کی فہرست میں لائینگے رحمان ..
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے کیمپس منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کا افتتاح کر دیا‘ڈائریکٹر ..
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
پشاور ،28 اپریل کو ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لئے انتظامات مکمل
پشاور، سربند میں سابق دشمنی کی بنا پر ملزمان کی فائرنگ باپ،بیٹا جاں بحق ہوگیا
وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلاکر صوبے میں پولیو کمپین کا افتتاح کردیا
خیبرپختونخوا حکومت کا بڑا اقدام، سرکاری محکموں کو اخراجات میں 50 فیصد کمی کی ہدایت جاری کردی
خیبر پختونخوا، وزراء کی تنخواہ، مراعات اور الائونس میں اضافے کی سمری وزیراعلی کو ارسال
پ*پشاور بلیو کی ٹیم کا پشاور ریڈ کے خلاف پی سی بی چیلنج کپ میچ فتح
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ