پشاور، پرامن ، شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کا انعقاد ہماری آئینی کردار ہے،جسٹس (ر) دوست محمد خان
ہم اپنے اہداف سے آگے جارہے ہیں جو خوش آئند ہے، عوام مطمئن رہیںمیں خود ساری صورتحال کی نگرانی کررہاہوں ،نگران وزیراعلی
ہفتہ 21 جولائی 2018 23:06
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار اُنہوںنے انتخابات کے حوالے سے صوبائی حکومت کے فوکل پرسن پریس سیکرٹری بہرہ مند کی طرف سے انتخابات کی تیاریوں پر پیش رفت کے حوالے سے دی گئی بریفینگ کے دوران کیا۔
فوکل پرسن بہر ہ مندنے نگران وزیراعلیٰ کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کی تیاریوں کے سلسلے میں یہ صوبہ اپنے مطلوبہ اہداف سے آگے جارہا ہے ۔ انتخابات کے غیر جانبدار اور شفاف انعقاد کیلئے نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل تیز رفتاری سے جاری ہے اور ساڑھے نو سو سے زائد کیمرے لگائے جا چکے ہیں ۔ اُنہوںنے بتایا کہ ماضی کے مقابلے میں اس بار حالات مختلف ہیں جن کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر معمولی اقدامات اور انتظامات کئے جارہے ہیں۔ فوکل پرسن نے بریف کیا کہ پولنگ سٹاف اور انتخابی مواد کی محفوظ ترسیل کے سلسلے میں بہترین انتظامات یقینی بنانے کیلئے تمام ڈپٹی کمشنران کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ ڈپٹی کمشنرز کو منتخب مقامات پر ضروری سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جہاں پولنگ سٹاف متعلقہ سٹیشنز پر روانہ ہونے سے پہلے جمع ہو گا ۔ انتخابات کے انعقاد کیلئے سول ٹرانسپورٹ کے انتظامات تیز رفتاری سے جاری ہیں اور متعلقہ اضلاع سے مطلوبہ ڈیمانڈ موصول ہو چکی ہے ۔ اس پر تیز ی سے پیش رفت ہو رہی ہے ۔ صوبے میں ایک کروڑ 78 لاکھ 31ہزار 250 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں ایک کروڑ 2 لاکھ 16 ہزار 456 مرد ووٹرز جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 76 لاکھ 14 ہزار794 ہے ۔ انتخابی مواد کی محفوظ ترین سٹوریج کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور حساس پولنگ سٹیشنز کو خصوصی سکیورٹی دینے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت کے مطابق پولیس فورس اور دیگر تمام سرکاری ملازمین جو انتخابات کے مجموعی عمل میں کسی بھی صورت میں حصہ لے رہے ہیں ، کو غیر جانبدار رہنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے ۔ بیلٹ پیپرز کی سٹوریج کیلئے ڈپٹی کمشنران کو متعلقہ حکام سے رابطے میں رہنے کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیںاور ہدایت پر عمل درآمد رپورٹ موصول ہو چکی ہے ۔ پولنگ سٹیشنز کی اپ گریڈیشن اور ناپید سہولیات و سٹاف کی فراہمی کے سلسلے میں ہدایات پر عمل درآمد کیا جا چکا ہے اور اُس کی رپورٹ الیکشن کمیشن کو بھیجی جا چکی ہے ۔ نگران وزیراعلیٰ نے اقدامات کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے مزید واضح کیا کہ آنے والے چند ایام پہلے سے زیادہ اہمیت کے حامل ہیں ۔ پرامن اور شفاف انتخابات کیلئے اقدامات میں تیز رفتاری نظر آنی چاہیئے کسی پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں اور اپنی آئینی ذمہ داریوں پر فوکس کریں ۔ پروپیگنڈہ پروپیگنڈہ کی حد تک رہے اور حقائق عوام پر منکشف ہونے چاہئیں۔ اُنہوںنے کہاکہ نگران حکومت کو ماضی کے برعکس موجودہ حالات کی حساسیت کے مطابق فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ ہمارا مقصد عوام کو حق رائے دہی کے استعمال کیلئے مناسب ترین ماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ آزادی کے ساتھ اپنی مرضی سے اُمیدواروں کے انتخابات کیلئے ووٹ کا حق استعمال کرسکیں۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت