خیبر پختونخوا حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا

یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے بلا سود دیے جائیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 18 ستمبر 2018 19:45

خیبر پختونخوا حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر 2018ء) خیبر پختونخوا حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا ، یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے بلا سود دیے جائیں گے.میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے اہم اعلان کر دیا ہے۔کے پی حکومت نے سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کیا ہے۔سکیم کے مطابق یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قر ضے فراہم کیے جائیں گے۔

طلباء کو 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے فراہم کیے جائیں گے جب کہ دیگر افراد کو 3 سے 4 لاکھ روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ خیبر پختونخوا میں بہت زیادہ بے روزگاری ہے۔جس کے تحت یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد طلباء کو قرضے فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ طلباء خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی طرف سے اس پروگرام کی شفافیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔

واضح رہے پچھلے پانچ سال خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت رہی ہے۔اور الیکشن2018ء میں خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر تحریک انصاف کی حکومت بنی ہے۔جس سے واضح ہوتا ہے کہ کے پی کے کی عوام تحریک انصاف کی حکومت سے مطمئن ہے۔تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں کے پی پولیس کو مثالی بنایا اور شعبہ تعلیم میں بھی بہتری لائے۔اور اب خیبر پختونخوا حکومت نے طلباء کے لیے ایک اور اہم اقدام اٹھایا ہے۔کے پی کے کی حکومت نے ا سٹارٹ اپ قرضہ سکیم کا اعلان کر دیا ، یونیورسٹی سے فارغ ہونے والے طلباء کو اپنا کاروبار شروع کرنے کیلئے 5 سے 30 لاکھ تک کے قرضے بلا سود دیے جائیں گے.جب کہ دیگر افراد کو 3 سے 4 لاکھ روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں