پشاور پولیس کی کارروائی ‘پانچ منشیات فروشوں سمیت117جرائم پیشہ افراد گرفتار‘ منشیات برآمد

جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:30

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) پشاورپولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے مختلف کامیاب کارروائیوں کے دوران 7کلو گرام چرس اور 5 کلو افیون برآمد کرکے 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے ساتھ ساتھ 117دیگر جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیاہے جن کے قبضے سے 19 عددپستول،3عددکلاشنکوف، 2عدد رائفل، سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس اور 16 بوتل شراب بر آمد کرلی گئی ہے تمام ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ مقدمات درج رجسٹر کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے سی سی پی او قاضی جمیل الرحمن کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کی نگرانی میں منشیات فروشوں اوردیگر جرائم پیشہ افرادکے خلاف کریک ڈاؤن کر تے ہوئے جس کے دوران ایس ایچ او تھانہ چمکنی یوسف جان بمعہ دیگر نفری پولیس نے سر وس روٖڈ پر ناکہ بندی کے دوران ملزمان کفایت اللہ اور ذیشان کو گرفتار کر کے انکے قبضے سے 5 کلو گرام افیون اور 5 عدد پستول 9mm برآمد کرلئے، جبکہ تھانہ حیات آبا د پولیس نے انڈسٹریل سٹیٹ ناکہ بندی کے دوران وصال ولد طارق،ثاقب ولد شفیق اور مبشر علی ولد لیا قت علی کو گرفتار کر کے انکے قبضے 2 کلو گرام چرس برآمد کر نے کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف کارروائیوں میں متعدد منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 5 کلو چرس اور 16 بو تل شراب برآمد کر لی ہیں جبکہ تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے کوہاٹ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران آلٹو موٹر کار نمبر Lov-3587 کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 4 عددپستول 9mm اور 400 عدد کارتوس برآمد کر کے ملزمان عمران ولد ریا ض اورفرمان ولد عیسٰی خان ساکنان ماشو بڈھ بیرکو گرفتار کر کے حوالات منتقل کر دیا گیااسی طرح ضلع بھر میں مختلف کارروائیوں میں متعددجرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کے قبضے سے 19پستول،3 کلاشنکوف، 2 رائفل اور سینکڑوں عدد مختلف بور کے کارتوس بر آمد کر لئے گئے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں