بیوروکریسی کے بے لگام گھوڑے کواراکین کے تعاون سے لگام دینگے،سپیکرمشتاق غنی

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:19

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سپیکرخیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمدغنی نے اراکین اسمبلی کے سوالات کا نامکمل اوربروقت جواب نہ دینے جبکہ سیکرٹریز کی عدم حاضری پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بیوروکریسی کے بے لگام گھوڑے کواراکین کے تعاون سے لگام دینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کے پی اوجی سی ایل اور محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات کے نامکمل اوربروقت جواب نہ آنے پرسپیکرمشتاق غنی نے کہاکہ جو محکمے بروقت جواب جمع نہیں کراتے ان کیخلاف ایکشن لیاجائیگا‘محکموں کی طرف سے اراکین کے سوالات کے جوابات اسمبلی کارروائی سے دو روزقبل مل جانے چاہئے اگرایسانہیں کیاجاتاتواس کی رپورٹ مجھے فراہم کی جائے‘ اسمبلی کے ساتھ ایسامذاق نہیں چلے گا‘ اس سے ایوان کا استحقاق مجروح ہوتاہے بروقت اور صحیح جوابات دئیے جائیں،اسمبلی سیکرٹریٹ میں مشاورت کرکے جوابات داخل کرنے کیلئے ہرمحکمے کیلئے ٹائم فریم بھی رکھیں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں