ماضی میں ذاتی مفاد کے لئے ملک کا مفاد قربان کیا گیا،شہریارآفریدی

ہفتہ 15 دسمبر 2018 18:34

ماضی میں ذاتی مفاد کے لئے ملک کا مفاد قربان کیا گیا،شہریارآفریدی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء) وزیرمملکت برائے داخلہ شہریارآفریدی نے کہا ہے کہ ہم پرففتھ جنریشن وار مسلط کردی گئی ہے ،زبان کی بنیاد پر سیاست کرنے سے کراچی کا حال خراب ہوا ۔لوگ پانی کو ترس رہے ہیں،ماضی میں ذاتی مفاد کے لئے ملک کا مفاد قربان کیا گیا۔ جامعہ پشاورمیں ایلومنائی تقریب سے خطاب میں وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم ہر ففتھ جنریشن اورہائبرڈ وار مسلط کردی گئی ہے اپنے نوجوانوں کو اس سے آگاہ کرنا ہوگا ۔

مدینہ کی ریاست بچیوں کو زندہ درگور کرنیکی نفی کا نام ہے۔شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ ملک کیلئے خیبر پختونخوا کی قربانیاں لاجواب ہیں ۔مدارس مساجد اور مذاہب کی عزت کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

مدرسوں کو بہتربنانے کے لیے فنڈزخرچ کرینگے ۔مدرسوں کو تمام سہولیات سے آراستہ کرینگے ۔پاکستان میں قانون سے بالاتر کوئی نہیں ۔مستقبل پاکستان کا ہے،کسی کے ہاتھوں میں نہ کھیلنے کا عہد کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ ماضی کی نالائقیوں کو فراموش کرکے نیا سفر شروع کرنا چاہیئے ۔مقابلہ کرپشن اور انسانیت کی نفی والی سوچ سے ہوناچاہیئے،شہریار آفریدی نے جامعہ پشاورکو عظیم درسگاہ قرار دیتے ہوئے کہا جامعہ میں تعلیم حاصل کرنا باعث فخراور اعزاز کی بات ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں