وزیراعلی خیبرپختونخوا کا خیبرپختونخوآئل اینڈ گیس کمپنی کودرپیش مسائل حل کرنے کیلئے تعاون کی یقین دہانی
ہفتہ 19 جنوری 2019 17:08
(جاری ہے)
اجلاس کو کمپنی کے قیام ، اس کے دائرہ کار ، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے بریفینگ دی گئی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ 2014میں صوبے کی ہولڈنگ کمپنی کے طور پر آئل اینڈ گیس کمپنی کا قیام عمل میں لایا گیا تھا،تاہم کمپنی اپنے اصل بزنس کی بجائے دیگر سرگرمیوں میں زیادہ ملوث رہی ، موجودہ حکومت کی ہدایت پر کمپنی کی سمت درست کی گئی ہے، اور اسکے بورڈ کی بھی تشکیل نو کی گئی ہے۔ اب کمپنی اپنے دائرہ کار کے اندر اصل اہداف پر توجہ دے رہی ہے، اجلاس میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے مناسب ماحول دینے کی ضرورت سے اتفاق کیا گیا ۔ وزیراعلی نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ کمپنی تیل اور گیس کی استعداد کو استعمال میں لانے کیلئے متحرک ہے، اور صوبائی حکومت اس سلسلے میں بھر پور تعاون کرے گی۔اس موقع پر کمپنی کے مختلف منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور بتایا گیا کہ لکی بلاک ستمبر 2018 کو ایوارڈ کیا گیا لکی بلاک کا ایریا بنوں ، لکی ، مروت ، اور ڈیرہ اسماعیل خان پر مشتمل ہے، ایکسپلوریشن لائسنس جاری کیا جا چکا ہے، اس منصوبے کی آپریٹر خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی ہے۔ لکی بلاک سے متوقع منافع تیس ارب روپے ہے، منصوبے پر کام شروع ہے جیو لاجیکل میپنگ اور سکاوٹنگ ہو چکی ہے، اسکے علاوہ سسزمک ٹینڈر بھی ہو چکا ہے، کمپنی نے سفارش کی کہ لکی بلاک میں توسیع کی ضرورت ہے جس پر وزیراعلی نے تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس کو صوبے میں متعدد دیگر بلاکس سے بھی آگاہ کیا گیا اور بتایا گیا کہ ضم شدہ نئے اضلاع میں بھی کم از کم 6بلاکس موجود ہیں،جن پر غور و فکر جاری ہے۔ اجلاس میں انکشاف کیا گیا کہ گیس کے پیداواری اضلاع کے دیہات کو سلنڈر کے ذریعے گیس کی فراہمی کے ماڈل پر بھی سوچ بچار جاری ہے ۔حکومت کی اجازت اور منظوری سے مجوزہ سکیم کا اجرا کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلی نے کرک آئل ریفائنری کا جلد سنگ بنیاد رکھنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تاکہ اس منصوبے پر عملی پیش رفت یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے حطار ، رشکئی اور ڈی آئی خان کے اکنامک زون میں گیس سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر بھی پیش رفت طلب کی اور اس سلسلے میں متعلقہ حکام کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
خیبرپختونخوا میں منشیات کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلع خیبر کے بعد ضلع صوابی میں گرینڈ آپریشن، 45 کنال افیون ..
دہشتگردی اکیلے خیبر پختونخوا کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے، مشیراطلاعات بیرسٹر ڈاکٹرسیف
کالجوں کے داخلہ فیس میں 10 فیصد کمی کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں، مشیرخزانہ
میڈیا کا کردار کسی بھی جمہوری ریاست میں بہت اہم ہے ، صحافت اگر مثبت طریقے سے فعال ہو تو اس سے ایک مثالی ..
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
چیمبر کی سطح پر مالی و انتظامی بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں میں ملوث افراد اور ملازمین کو کیفرکردار تک ..
پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی سوشل میڈیا انچارج کی اہلیہ، بھائی کا نام پی سی ایل میں ڈالنے پر ایف آئی اے ..
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن
wچھوٹے تاجر بھی سٹاک ایکسچینج کا حصہ بن جائیں ‘ سلمان الٰہی
ؒوزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امینخان گنڈاپور کی زیر صدارت چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال پراجیکٹ سے ..
iشہید کسٹم افسران و اہلکاروں کے ایصال ثواب کیلئے دعا
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت