پی پی پی نے سانحہ ساہیوال کے خلاف مذمتی قرارداد کے پی اسمبلی میں جمع کرادی

قرارداد میں قاتلوں کو نشان عبرت بنانے اور بچوں کی سرکاری سرپرستی کا مطالبہ

پیر 21 جنوری 2019 15:11

پی پی پی نے سانحہ ساہیوال کے خلاف مذمتی قرارداد کے پی اسمبلی میں جمع کرادی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے سانحہ ساہیوال کے خلاف مذمتی قرارداد خیبرپختونخوا اسمبلی میں جمع کرادی ہے۔

(جاری ہے)

قرار داد پی پی پی کی رکن صوبائی اسمبلی نگہت اورکزئی نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی جس میں کہاگیاہے کہ تین معصوم بچوں کے سامنے کے والدین‘ بہن اور ڈرائیور کو قتل کرنے والوں کو نشان عبرت بنایاجائے‘ جن بچوں کے سامنے قتل ہوئے ان کی ماہرنفسیات سے کونسلنگ کا سرکاری طورپر بندوبست کیاجائے‘ ان بچوں کو ملک کے بہترین سکول میں سرکاری خرچ پر تعلیم دلوائی جائے اور ریاست ان بچوں کی پرورش والدین بن کر ے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں