پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ پھر تاخیر کا شکار

ٴ وزیراعلیٰ کو 23 مارچ کو افتتاح سے روکدیا گیا،نئی تاریخ کا اعلان بعد میںکیا جائے گا

جمعہ 22 مارچ 2019 19:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، وزیراعلیٰ کو 23 مارچ کو افتتاح سے روکدیا گیا ۔نئی تاریخ کا اعلان بعد میںکیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور بس ٹرانزٹ منصوبہ گزشتہ کئی سالوں سے تاخیر کا شکار ہے ابتدائی طور پر 3 بسیں آزمائش کے لئے چلائی گئیں اور وزیراعلیٰ خیبرپختو نخواہ نے 23 مارچ کو منصوبے کا افتتاح کرنا تھا تا ہم کام مکمل نہ ہونے اور دیگر وجوہات پر وزیراعلیٰ کو افتتاح سے روک دیا گیا ہے بس ٹرانزٹ منصوبے کے افتتاح کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میںکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں