پیسکوٹاسک فورسز کی مردان سرکل میں کاروائی

ہفتہ 20 اپریل 2019 18:55

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے وفاقی حکومت و صوبائی حکومت کے تعاون سے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران مردان سرکل کی ٹاسک فورسز نے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا ۔

(جاری ہے)

پیسکوکے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں ، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلافمردان 1 ڈویژن کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں نادہندہ گان سے 13,40,000/- روپے کی ریکوری کی، بجلی چوری کے مد میں جرمانہ کے طورپر گھریلو اورکمرشل صارفین سے 14,20,000/- وصول کئے گئے ،عزی خیل اورشریف آباد میں31 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے، 9 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کیا گیا،54 کنڈے ہٹائے گئے،9 میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ، ڈائریکٹ کنڈوں کے استعمال پر 16 افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے متعلقہ پولیس سٹیشنز کو بھیج دئیے گئے ہیں، اسی طرح مردان 2 ڈویژن کی ٹیمو ں نے نادہندہ گان سے 0.86 ملین روپے کی ریکوری کی ،تاجہ ،گدر،حمزہ کلے،گھمبٹ،چارمنگ اورگڑھی اسماعیل کے علاقوں میں 41 کنڈے ہٹائے گئے ۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں