وزیراعلی خیبرپختونخوا نے ضلع شانگلہ میں سوات یونیورسٹی کیمپس بلڈنگ کا افتتاح کردیا
جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان مشکل دور سے گزر رہا تھا تاہم یہ مشکل دور رفتہ رفتہ ختم ہونے جارہا ہے اور بہت جلد عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا،محمودخان
پیر 22 اپریل 2019 23:41
(جاری ہے)
انہوں نے ضلع شانگلہ میں کاروڑا شاہ پور روڈ کی اجمیر تک تعمیر کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلی نے واضح کیا کہ جب ہمیں حکومت ملی تو پاکستان مشکل دور سے گزر رہا تھا تاہم یہ مشکل دور رفتہ رفتہ ختم ہونے جارہا ہے اور بہت جلد عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے اس موقع پر شانگلہ پریس کلب کے لئے 20 لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع شانگلہ قدرتی حسن سے مالا مال ہے اور موجودہ حکومت ان مقامات کو سیاحتی زونز میں تبدیل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے بلکہ صوبے میں سیاحت کے فروغ سے معاشی ترقی بھی ممکن ہوسکے گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کوئلے کی کان میں مزدوری کرنے والوں کی بچوں کو سہولیات دینے کا اعلان بھی کیا اور واضح کیا کہ جو مزدور کوئلے کی کان میں شہید ہو چکے ہیں ان کے ورثاء کو پانچ لاکھ روپے معاوضہ دینے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولیات بھی فراہم کریں گے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کروڑہ تا شاپور کانڑہ روڈ اور کڑوڑہ تا چکیسر روڈ کو تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا جبکہ اولندرہ بی ایچ یو کو سی ایچ یو میں تبدیل کرنے اور کانڑہ تحصیل کے لیے ڈگری کالج کی تعمیر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ وزیر اعلی نے واضح کیا کہ گنڑشاہ پل کی تعمیر بھی جلد کر لی جائے گی اور مالم جبہ تا یخ تنگے شانگلہ روڈ کو بھی پکا کریں گے۔وزیر اعلی نے چکیسر کیلئے ٹیوب ویل کی منظوری بھی دی اور شانگلہ میں سکولوں اور سڑکوں کے تعمیرات کے حوالے سے بھی اعلانات کیے۔وزیراعلی محمود خان نے کہا کہ صوبائی حکومت پسماندہ اورنئے ضم شدہ قبائلی اضلاع کو دوسرے ضلعوں کے برابر لا کر کھڑا کرنا چاہتی ہے تاکہ ان اضلاع میں عوام الناس کو فوری طور پر قومی دھارے میں شامل کیا جائے اور ان کی 70 سالہ محرومیوں کا ازالہ ممکن ہو سکے۔اس سے قبل صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ شانگلہ کے عوام کے مسائل حل کرینگے اور عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ہر دوسرے ہفتے شانگلہ کا دورہ ضرورکرؤنگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے 35سالوں میں حکمرانوں نے یہاں کے ترقی پر کوئی توجہ نہیں دی اسلئے یہاں پسماندگی رہی ہے انہوں نے کہا کہ مشرف دور حکومت میں ملک پر 6 ہزر ارب روپے کا قرضہ تھا پھر پی پی حکومت میں یہ قرضہ 15 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیاجبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں یہ قرضہ 30ہزار ارب روپے تک پہنچ گیاہم روزانہ سات ارب روپے قرضے کے مد سود دے رہے ہیں اگر پاکستان کے اوپر یہ قرضہ نہ ہوتا تو پاکستان اب تک بہت ترقی کر چکا ہوتا۔پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پشاور، معاون خصوصی برائے صنعت سے صرافہ زرگران جیمزاینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن خیبر پختونخوا کی وفد ..
خیبرکالج آف ڈینٹیسٹری میں پہلی انٹرنیشنل ڈینٹل کامیاب کانفرنس کا انعقاد،پاکستانیوں سمیت عالمی ڈاکٹرز ..
بانی چیئر مین پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے کارکنوںکا پشاور پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ
پشاور، گورنمنٹ کالج کے طلباء کا فیسوں میں اضافے کے خلاف احتجاج ،خیبر روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند ..
خیبر پختو نخوا میں قیمتی و نیم قیمتی پتھرو ں کی سرٹیفکیشن کے جدید طرز کی لیبا رٹری کا قا ئم نا گز یز ہے،ثناء ..
مردان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سعید اللہ جان کی زیر صدارت کھاد، چینی ، آٹا کی ذخیرہ اندوزی و سمگلنگ ..
ضلعی انتظامیہ مردان کی تحصیل گھڑی کپورہ کے بازاروں میں عارضی تجاوزات کے خلاف کارروائی
جنرل سیکرٹری اے این پی خیبر پختونخوا حسین شاہ خان یوسفزئی سے مرکزی سالار ملک فقیر علی اور صوبائی سالار ..
ضلعی انتظامیہ خیبر کے انتظامی افسران کا مختلف علاقوں میں فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ
مرکزی صدر اے این پی ایمل ولی خان سے صوبائی جنرل سیکرٹری حسین شاہ خان یوسفزئی و دیگر پارٹی رہنماؤں کی ..
خیبر پختونخوا کے مقامی کسانوں سے تین لاکھ میٹرک ٹن گندم خریدی جائے گی، علی امین گنڈاپور
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کادورہ سندھ،ذوالفقار بھٹو، بینظیر بھٹو کے مزارات پر حاضری
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی