پولیو ری ایکشن کا ڈرامہ کرنے والا شخص گرفتار

مذکورہ شخص نے پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر ہونے کا ڈرامہ رچایا تھا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 23 اپریل 2019 10:34

پولیو ری ایکشن کا  ڈرامہ کرنے والا شخص گرفتار
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین23 اپریل2019ء) خیبر پختنوخواہ کے علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں پولیو ویکسین سے بچوں کے متاثر ہونے کی افواہ کے بعد پولیس نے نذر محمد نامی ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے کہ پشاور پولیس نے نذر محمد ولد ولی محمد کو گرفتار کر لیا ہے اور مزید بھی گرفتاریاں ہوں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پولیو ویکسن بلکل محفوظ ہے۔
خیال رہے گذشتہ روز خیبرپختونخوا میں پولیو مہم کے خلاف چلنے والے جعلی پراپیگنڈہ کی اصلیت سامنے آ گئی تھی۔ سوموار کے روز پہلے خبر آئی تھی کہ باجوڑ میں پولیو کے قطرے پینے سے 7طلباء کی حالت غیر ہو گئی ہے جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کروا دیا گیا ہے جس کے بعد صوبے بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا اور تمام والدین جن کے بچوں نے پولیو کے قطرے پیے تھے وہ بھی پریشان ہو گئے اور ہزاروں بچوں کو ہسپتال لایا گیا اور یہ جعلی مہم چلائی گئی کہ پولیو کے قطرے زہریلے ہیں۔

(جاری ہے)

اس وقعے کی وجہ سے ملک بھر میں پولیو مہم کے خلاف تشوش دوڑ گئی تھی لیکن بعد میں ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک سکول ٹیچر یہ جھوٹ بولنے کی کوشش کر رہا ہے کہ پولیو کے قطرے پینے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی ہے جبکہ بچوں کو کچھ بھی نہیں ہوا تھا، ٹیچر نے بچوں کو اشارہ کیا کہ بےہوش ہونے کا ڈرامہ کریں جس پر بچے ہسپتال بستر پر لیٹ گئے اور بے ہوش ہونے کا ڈرامہ کرنے لگے لیکن وڈیو بنانے والے کی غلطی کی وجہ سے وڈیو میں یہ منظر بھی رکارڈ ہو گیا کہ بچے پہلے بالکل ٹھیک تھے کہ اچانک بستر پر لیٹ گئے۔تاہم اب پولیو کے خلاف مہم کرنے والے اس شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں