باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز2019ء کاانعقاد

جمعرات 25 اپریل 2019 15:40

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر بین الاقوامی سول ایوایشن آرگنائزین کے ضروریات کے مطابق فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائز(فرضی مشق)2019کاانعقادکیاگیا ۔ایمرجنسی ایکسرسائز میں سول ایوایشن اتھارٹی،ایئرپورٹ سیکورٹی فورس،تمام ایئرلائنز، کسٹمز،ایف آئی اے،پی اے ایف،آرمی ایوایشن،پشاورکے تمام ہسپتالز، 1122،فائربریگیڈاورمختلف ایمبولنسزنے حصہ لیا۔

باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ میںبڑے پیمانے پر ہنگامی مشق کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورعبیدالرحمان عباسی نے کہاکہ سال میںدومرتبہ سول ایوایشن اتھارٹی کے قواعدوضوابط کے مطابق پیشہ ورانہ مہارت اورایئرپورٹ میںمتعلقہ ایجنسیزکی صلاحیت کومزیدبہتربنانے کیلئے ایئرپورٹ میںبڑے پیمانے پرفرضی مشق کاانعقادکیاجاتاہے ،فرضی مشق میںایجنسیزکی تیاری اوررابطوںکی سطح کابھی اندازہ لگایاجاتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فل سکیل ایکسرسائز کے بعد تمام متعلقہ ایجنسیزکوباقاعدہ طورپررپورٹ بھیجی جاتی ہے تاکہ اگرکوئی خلاء رہ گئی ہواس کوپرکیاجاسکے،یہ تمام اقدامات مسافروںکی جان بچانے اورریلیف پہنچانے کیلئے اٹھائی جاتی ہیں۔انہوںنے کہاکہ فل سکیل ایئرپورٹ ایمرجنسی ایکسرسائزمسافروںکی سیفٹی میںکلیدی کرداراداکرتاہے۔ایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی نے فرضی مشق میںحصہ لینے والے تمام اداروںکاشکریہ اداکرتے ہوئے ان کی ٹیموںکی پیشہ ورانہ صلاحیتوںکوسراہا۔فل سکیل فرضی مشق کے دوران رن وے کے احاطے میںآگ بجھائی گئی،مسافروںکوبہ حفاظت جہازسے نکال کرابتدائی طبی امدادکے بعدایمبولنسزاورہسپتال پہنچائے گئے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں