تھیلی سیمیا آگاہی مہم،فرنٹیئرفاونڈیشن کے زیراہتمام تقریب

اتوار 18 اگست 2019 12:00

پشاور۔18اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2019ء) عوام میں جب تک شعور اجاگر نہیں ہوتا تھیلی سیمیا جیسے خون کے موروثی مرض پر قابوپانا ناممکن ہے،شادی سے قبل تھیلی سیمیاکا ٹیسٹ کرانے سے ہم آئندہ نسلوں کو محفوظ بناسکتے ہیں، ان خیالات کا اظہار فرنٹیئرفاونڈیشن کے ایڈمنسٹریٹرڈاکٹرفخرزمان نے شبقدرضلع چارسدہ میں تھیلی سیمیا سے آگاہی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،تقریب کا انعقاد سماجی کارکن محمدایوب کے تعاون سے حاجی دلاور خان کے حجرہ میںکیا گیا جس میں حکومتی اہلکاروں، مریضوں اور ان کے والدین کے علاوہ عمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریاض خان نے خصوصی طور پر شرکت کی،ڈاکٹرفخرزمان نے کہا کہ تھیلی سیمیا کے پھیلاو کی بڑی وجہ کزن میرجز ہیں،اگر احتیاط سے کام لیا جائے تو تھیلی سیمیا پر قابو پانے میں مدد ملے گی، انہوں نے شرکا تقریب کو تھیلی سیمیا، اس کے پھیلاو کی وجوہات، علاج اور اس کی روک تھام کے حوالے سے آگاہ کیا، اس موقع پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریاض خان نے تھیلی سیمیا کیخلاف جدوجہد پر فرنٹیئرفاونڈیشن کے کردار کو سراہا اور تھیلی سیمیا آگاہی مہم اور اس پر قابو پانے کیلئے جاری کوششوں میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں