‘کپیٹل سٹی پولیس پشاور کا نواحی علاقہ ارمڑ میں پولیو کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی خاطر خصوصی پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد

بدھ 21 اگست 2019 21:20

'پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اگست2019ء) کپیٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے نواحی علاقہ ارمڑ میں پولیو کے خلاف شعور و آگاہی پیدا کرنے کی خاطر خصوصی پی ایل سی میٹنگ کا انعقاد کیا ہے ،ڈی ایس پی صدر سرکل توحید اللہ کی سربراہی میں سربراہی میںہونے والی خصوصی میٹنگ میں ایس ایچ او تھانہ ارمڑ رفیق خان، پی ایل سی ممبران، علاقہ عمائدین، سفید ریشوں اور مقامی مشران کے علاوہ مختلف طبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر نوید اقبال ڈاکٹر میربشر و پولیو ممبران نے بھی شرکت کی، شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایس پی توحید اللہ نے پولیو جیسے موذی مرض کے نقصانات پر روشنی ڈالی اور شرکاء سے اپیل کی وہ اپنے بچوں کو اس موذی مرض سے بچانے کی خاطر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، انہوں نے پولیو مرض کی وجہ سے ہونے والے نقصانات سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر حضرات نے بھی پولیو کے مرض اور اس کے تدارک کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو کی، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے تقریبا پولیو کے مرض کا خاتمہ ہو چکا ہے جبکہ ہمارے ملک میں صفائی اور غلاظت کی وجہ سے ابھی تک پولیو کا وائرس ختم نہیں ہوا ہے جس کی وجہ سے ہمارے بچے اس کا شکار ہو کر عمر بھر کے لئے معذور ہو سکتے ہیں ،اس موقع پر موجود شرکا ء نے واضح کیا کہ وہ پولیو ٹیموں اور پولیس کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کی خاطر پولیو ٹیموں کے ساتھ ساتھ گھر گھر جا کر تمام بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے ، انہوں نے مزید کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کی خاطر مساجد اور علماء کرام سے بھی استفادہ حاصل کیا جا ئے گا تاکہ پولیو ویکسین کے حوالے سے عوام میں پھیلی منفی تاثر اور منفی پروپیگنڈا کو زائل کیا جا سکے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں