تھانہ پہاڑی پورہ پولیس نے رہزنی اور دیگر وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

جمعرات 19 ستمبر 2019 22:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2019ء) پشاورپولیس نے رات گئے اور علی الصبح سبزی منڈی اور فروٹ مندی کو جانے والے آڑھتیوں کو لوٹنے والے گروہ کا سراغ لگاتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مقامی تاجروںکو لوٹنے کا اعتراف کر لیا ہے جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے چھینی گئی رقم 30 ہزار روپے ، واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے ، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جن سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

عرفا ن اللہ ولد محبت خان سکنہ گڑھی بلو چ نے تھانہ پہاڑی پورہ پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے بیان کیا تھا کہ وہ مقامی سبزی منڈی میں آڑھتی ہے اور علی الصبح سبزی منڈی جا رہا تھا کہ راستے میں تین نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر اس سے ہزاروں روپے نقد، سونے کی انگوٹھی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی عتیق شاہ ،اے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب اور ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دے کر مقامی تاجروں کو لوٹنے میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیااے ایس پی فقیر آباد محمد شعیب کی سرابراہی میں ایس ایچ او تھانہ پہاڑی پورہ سردار حسین نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد جرائم پیشہ اور مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ سبزی منڈی اور فروٹ منڈی جانے والے راستوں کی کڑی نگرانی شروع کی جس کے دوران مقامی تاجروں کو لوٹنے والے دو رکنی گروہ کا سراغ لگا کر میر ویس ولد لال سید سکنہ گڑھی بلوچ اور کشورخان ولد اختر گل سکنہ باڑہ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کیدوران اسلحہ کی نوک پر شہریوں کو لوٹنے جبکہ مقامی تاجروں کو خصوصی طور پر نشانہ بنانے کا انکشاف کیا جن کی نشاندہی پر ان کے قبضہ سے 30 ہزار روپے نقد رقم اور وارداتوں میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزمان نے دوران تفتیش مزیدشریک تیسر ے ساتھی کا نام بھی اگل دیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے اے ایس پی فقیر آباد سرکل محمد شعیب کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں