عمران خان کی مقبولیت سے مخا لفین حواس باختہ ہو گئے ہیں، شفقت اللہ

اتوار 17 نومبر 2019 11:55

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) تحریک انصاف سرائے نورنگ لکی مروت کے سابق ضلع کونسل کے رکن شفقت اللہ خوئیدادخیل نے جے یو آئی کے سر براہ مولا نا فضل الر حما ن سمیت اپوزیشن جما عتو ں کے قائد ین کوتنقید کا نشا نہ بنا تے ہوئے کہا کہ تحر یک انصاف اور وزیر اعظم عمران خان کی مقبولیت سے مخا لفین حواس باختہ ہو چکے ہیں ،اس لئے وہ سڑکوں پر نکل آئے ہیں تا ہم قوم اب با شعور ہو چکی ہے اور مخا لفین کو ہر طر ح سے مسترد کر دیا ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی دہائیوں سے ملک پرباریاں لینے والے مسلط تھے، انہوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں اورصرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے عوام کی حقوق پرڈاکہ ڈال کرقومی دولت کوبیرون ممالک منتقل کیاجس کاخمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پاکستانی قوم نے پچھلے عام انتخابات میں باریاں لینے والوں کومستردکرکے عمران خان کوبھاری مینڈیٹ دے کرکامیاب کیا۔

انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پچھلے ایک سال سے عوام کی فلاح وبہبودکے لئے جواقدامات اٹھائے ہیں وہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ پرامن احتجاج ہرشہری کاقانونی حق ہے تاہم ملک میں انتشارپھیلانے کی اجازت کسی کونہیں دیں گے اورحکومت قانون کوہاتھ میں لینے والوں کاراستہ روکیں گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اپنی آ ئینی مدت پوری ہونے تک ملک نہ صرف اپنی پائوں پرکھڑا ہوگا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں