سینئر سیاستدان حا جی محمدعدیل مرحوم کی تیسری برسی (آج) منائی جارہی ہے

اتوار 17 نومبر 2019 19:00

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2019ء) سینئر سیاستدان حا جی محمدعدیل مرحوم کی تیسری برسی (آج) پیر کو منائی جارہی ہے‘ حاجی عدیل مرحوم اپنی طویل اور بھرپور سیاسی زندگی میں اپنی سیاسی پارٹی عوامی نیشنل پارٹی کے کئی عہدوں پر کام کرنے کے ساتھ ساتھ اہم سرکاری عہدوں جس میں خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیرخزانہ کے علاوہ ڈپٹی سپیکر خیبرپختونخوا بھی رہے‘ انہوں نے اپنی انتخابی سیاست کے دوران پشاور صدر اور گردونواح پرمشتمل صوبائی اسمبلی سے تین بار مسلسل انتخاب جیت کر ایک ریکارڈ بھی قائم کیاتھا جوکہ ابھی تک قائم ہے‘ مرحوم حاجی محمد عدیل نے صوبے کے وسائل پر حق حاصل کرنے اور اس کے عوام کے حقوق کیلئے طویل جدوجہد کی ان کی وفات سے خیبرپختونخوا نہ صرف ایک مایہ ناز سیاستدان بلکہ پورا پاکستان ایک پکے اور سچے لبرل اور ترقی پسند سیاستدان سے محروم ہوگیا‘ ان کو ایک معاشی ماہر کی حیثیت بھی حاصل تھی‘ وہ خیبرپختونخوا کی طرف سے قومی مالیاتی کمیشن کے ممبر بھی رہے‘ ممبر کے طور پر مالیاتی کمیشن نے پہلی دفعہ ایک متفقہ قومی مالیاتی ایوارڈ دیا‘ جس میں خیبرپختونخوا کے وسائل میں بے انتہا اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

حاجی صاحب 18ویں ترمیم کے ہوالے سے بنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کے بھی سرگرم ممبر رہے اور 18ویں ترمیم کے ڈرافٹ کی تیاری میں زبردست کرداراداکرکے ملک میں نہ صرف پارلیمانی نظام کی بالادستی کو یقینی بنایا بلکہ پہلی دفعہ وفاق سے صوبوں کے حقوق منواکر صوبوں کو ان کے وسائل پرحق کو تسلیم کیاگیا‘ملکی خدمات میں حاجی صاحب کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھاجائے گا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں