گورنرشاہ فرمان سے وزیراعلیٰ محمودخان کی ملاقات،بہنوئی کی وفات پرتعزیت کی

جمعہ 24 جنوری 2020 21:35

گورنرشاہ فرمان سے وزیراعلیٰ محمودخان کی ملاقات،بہنوئی کی وفات پرتعزیت کی
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان سے وزیراعلی محمودخان نے جمعہ کے روز گورنرہاؤس پشاورمیں اُن کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کی ۔ وزیراعلی نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کویہ ناقابل تلافی صدمہ صبروحوصلے سے برداشت کرنے کی بھی دعاکی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء صوبائی وزیراطلاعات وتعلقات عامہ شوکت یوسفزئی ، انسپکٹرجنرل آف پولیس ثناء اللہ عباسی، سیکرٹری محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ امتیاز حسین اور دیگر اعلی حکام اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے بھی گورنرہاؤس پشاورمیں گورنرسے اُن کے بہنوئی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

قبل ازیں گورنر سے آبائی گاؤں بڈھ بیرمیں بھی علاقے کے معززین اور عوام نے بھی تعزیت کی اورمرحوم کی مغفرت کی دعا کی۔واضح رہے کہ گورنرشاہ فرمان کے بہنوئی بصور خان بدھ کے روز بقضائے الہی انتقال کرگئے تھے جنہیں آبائی قبرستان بڈھ بیرمیں سپردخاک کیاگیاتھا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں