کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستہ کے طور پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں رواں ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ سکتا ہے،

وزیراعظم عمران خان کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے خطاب

جمعہ 10 اپریل 2020 15:35

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2020ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستہ کے طور پر کام کرنے والے ڈاکٹرز اور طبی عملہ کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، ملک میں رواں ماہ کے آخر تک کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں ڈاکٹروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس سے پیدا شدہ صورتحال کا قوم بن کر مقابلہ کرنا ہے، کورونا پھیلنے کے رحجان سے لگ رہا ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک کورونا کیسز میں اضافہ ہو گا، کیسز بڑھنے سے ہسپتالوں پر بوجھ بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور طبی عملہ کو حفاظتی سامان کی فراہمی پر توجہ مرکوز ہے، ان کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اقدامات کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کورونا کی صورتحال کے تناظر میں لاک ڈائون کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنے والے کم سے کم متاثر ہوں اور کورونا بھی زیادہ نہ پھیلے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں