کالے شیشوں کے استعمال پر مزید 7773 افراد کیخلاف کارروائی

صوبائی حکومت اور اعلی حکام کی ہدایت پر کارروائیاں جاری رہیں گی چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت

ہفتہ 24 جولائی 2021 17:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2021ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کالے شیشوں کے استعمال پر دو ہفتوں کے دوران مزید 7773 افراد کیخلاف کارروائی کی ہے۔ صوبائی حکومت اور متعلقہ اعلی حکام کی ہدایت پر چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی نگرانی میں سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی ایجوکیشن ٹیموں نے شہریوں کو ٹریفک کے دیگر قوانین کی طرح کالے شیشوں کا استعمال نہ کرنے سے متعلق آگاہی دی بعد ازاں شہر کے تمام سیکٹروں میں کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 7773 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی اسی طرح گاڑیوں کے شیشوں سے کالے سٹکرز اتار لئے گئے اور انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ آئندہ کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں جبکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کالے شیشوں کے استعمال کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی جبکہ ٹریفک عملہ کارروائیوں میں مزید تیزی لاتے ہوئے مرتکب افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری کالے شیشوں کے استعمال سے گریز کریں انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں کسی کے ساتھ نرمی نہ برتیں اور اس کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھیں کیونکہ یہ ایک ناقابل برداشت جرم ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں