چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرصدارت کورونا ویکسینشن مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد

جمعہ 24 ستمبر 2021 16:33

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرصدارت کورونا ویکسینشن مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد
پشاور۔(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2021ء) :چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کی زیرصدارت کورونا ویکسینشن مہم کے حوالے سے اجلاس کاانعقاد کیا گیا۔ اجلاس میں انتظامی سیکرٹریز اور ویڈیو لنک کے ذریعے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اوردیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویکسینیشن مہم کا جائزہ کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ نیازمحمد نے جاری ویکسنیشن مہم کے حوالے سے بریفنگ دی۔

چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز نے لازمی ویکسنیشن نظام کے تحت سکولوں میں بچوں کی ویکسینشن مہم تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ15سال سے زائد بچوں کی ویکسینشن شروع ہوچکی ہے، ضلعی انتظامیہ محکمہ تعلیم کیساتھ ملکر سکولوں میں بچوں کی ویکسینشن کا عمل تیز کریں، جن بچوں کے فارم ب بنے ہے انکی بروقت ویکسینیشن کرائیں، جن بچوں کے فارم ب نہیں بنے ہے ان کیلئے میکنزم بنا کر جلد ازجلد انکی بھی ویکسینیشن کرائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ سکول ریگولیٹری کیساتھ ملکر پرائیوٹ سکولوں میں بھی بچوں کی ویکسینشن یقینی بنائیں۔ پرنسپل، اساتذہ اور سکول مالکان کو پابند بنائیں کہ وہ بچوں کی ویکسنیشن کے لئے فہرستیں ترتیب دیں اور ویکسنیشن یقینی بنائیں، شاپنگ مالز، ٹرانسپورٹ، ائیرپورٹس اور دیگر مقامات پر ویکسین سرٹیفائڈ شہریوں کی آمدورفت یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری ڈاکٹر کاظم نیاز نے کامیابی سے پولیو ویکسنیشن مہم مکمل کرنے پر تمام ضلعی انتظامیہ کی تعریف کی،پولیو مہم میں ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ پولیو کی کامیاب مہم کے بعد اب دوبارہ کورونا ویکسینشن پر بھی بھر پور توجہ دیں، محکمہ صحت خیبرپختونخواکیساتھ ملکر کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز پر ہنگامی بنیادوں پر کام کریں، ضلعی انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پر بھی خصوصی توجہ دیں،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں