پشاور، ایک گودام سے 50 لاکھ کی سرکاری ادویات برآمد

اتوار 17 اکتوبر 2021 22:05

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2021ء) خیبرپختون خوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور کے ایک گودام سے 50 لاکھ کی سرکاری ادویات برآمد ہوئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق پشاور کے ایک گودام سے 50 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی سرکاری دوائیں ملی ہیں۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والی ادویات پر خیبر پختون خوا، سندھ حکومت، سی ڈی اے اور سرکاری اسپتالوں کی مہریں لگی ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق سرکاری لیبل و مہریں ہٹا کر دوبارہ پیک کیا جا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ برآمد کی گئی دوائوں میں کورونا، حاملہ خواتین کی دوائیں اور انسولین بھی شامل ہیں، موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں