آئندہ خیبرپختونخواہ کے عوام کو چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا،علی امین گنڈاپور

ہرصوبے میں ورکرز کنونشن اور جلسے کرونگا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا، ورکرزکنونشن اور جلسوں میں اپنے مطالبات سامنے رکھوں گا،پریس کانفرنس

Faisal Alvi فیصل علوی پیر 22 اپریل 2024 17:16

آئندہ خیبرپختونخواہ کے عوام کو چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا،علی امین گنڈاپور
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 اپریل2024 ء) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پور کاکہنا ہے کہ آئندہ خیبرپختونخواہ کے عوام کو چور کہا گیا تو برداشت نہیں کروں گا، ہر صوبے میں ورکرز کنونشن اور جلسے کرونگا دیکھتا ہوں کون مجھے روکے گا، ورکرزکنونشن اور جلسوںمیں اپنے مطالبات سامنے رکھوں گا،ہم سسٹم کو چلارہے ہیں، ہمیں تنگ نہ کریں،۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ خیبرپختونخواہ والوں کو چور نہ کہا جائے یہاں کے لوگ محب وطن ہیں ۔ اپوزیشن کا مخصوص نشستوں پر کوئی حق نہیں۔ بشریٰ بی بی کے چیک اپ کیلئے نیا بورڈ تشکیل دیا جائے۔ باجوڑ میں ووٹرز نے جو فیصلہ کیا اس کا احترام ہے۔ 8فروری کو الیکشن میں بدترین دھاندلی ہوئی۔

(جاری ہے)

پنجاب میں کچھ جگہ پر عام انتخاب سے بھی زیادہ ووٹ پڑے۔

ہمارے امیدواروں کے دفترتوڑے گئے ہمیں مہم نہیں چلانے دی گئی۔ کل باجوڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتائج سے ثابت ہوا کہ صوبائی حکومت نے انتخابی عمل میں کوئی مداخلت نہیں کی۔ ہم بھی خیبر پختونخوا میں دو نمبری کرسکتے تھے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے عوامی مینڈیٹ کااحترام کیا، وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اپنی خواتین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

میں اپنے صوبے کے عوام کی ذمہ داری لیتا ہوں۔ وفاق سے خط آیاکہ خیبرپختونخوا میں بجلی چوری ہورہی ہے۔ وفاق کو خط لکھنے سے پہلے ہم سے بات کرنی چاہیئے تھی۔ خیبرپختونخوا میں بدترین لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ واپڈا کے افسران خود بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ وفاقی وزیر توانائی نے خیبرپختونخواہ کے محب وطن عوام پر بجلی چوری کا الزام لگایا ہے یہ کسی صورت برداشت نہیں ۔ہم وفاق کے ساتھ معاملات حل کرنا چاہتے ہیں لیکن بدلے میں ہم پر الزام تراشی کی جاتی ہے ۔عوام کو بجلی کے بہت زیادہ بل آرہے ہیں ۔وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کو جو حق دینا تھا وہ نہیں دیا گیا ہے ۔ہم پولیس فورس مانگ رہے ہیں ہمیں وہ بھی نہیں دی جا رہی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں