ڈی پی او صوابی کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس

جمعہ 24 جنوری 2020 12:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی زیرصدارت امن وامان کے حوالے سے اجلاس کاانعقادگزشتہ روز کیاگیا، جس میں ڈی ایس پی رزڑ اعجاز آبازئی،ایس ایچ او کالوخان حاجی محمد خان اور ایس ایچ او پرمولی جہاد خان، پبلک لیزان کمیٹی کے اراکین ، سابقہ ناظمین اورعلاقہ عمائدین نے شرکت کی۔ شرکاء نے منشیات،خواجہ سراء،لائوڈسپیکرز،محفل موسیقی اورہوائی فائرنگ کی روک تھام کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب میں عمران شاہدنے کہاکہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا مشکل ہے،پبلک لیزان کمیٹی کے اراکین کی ذمہ داری ہے کہ ہوائی فائرنگ،محفل موسیقی،منشیات فروشی و دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔انہوںنے کہاکہ علاقے میںنئے کرایہ داروں کے کوائف متعلقہ تھانوں میں درج کریںتاکہ علاقے میں کوئی تخریب کاری کے ارادے سے داخل نہ ہوسکے ۔عمران شاہد نے کہاکہ علاقے میںمنشیات فروشوں کیلئے کوئی جگہ نہیں جوبھی اس دھندے میںملوث ہے اس کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں