سرکاری ڈیٹا ہیک ہونے کے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت کو الرٹ اور ایڈوائزری جاری

پیر 20 اگست 2018 20:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سرکاری ڈیٹا ہیک ہونے کے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت کو الرٹ اور ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے ۔ ۔

(جاری ہے)

نیشنل ٹیلی کام انفارمیشن ٹیکنالوجی ، سیکورٹی بورڈ نے صوبائی حکومت کو اس ضمن میں آگاہ کیا ہے سیکورٹی بورڈ نے دو سیکورٹی ایڈوائز الرٹ جاری کئے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ انجان اور نامعلوم ای میل کو مت کھولیں او رجدید ترین اینٹی وائرس سافٹ ویئر استعمال کریں ای میلز جنرل الیکشن ، فائنل چیک لسٹ ،پرسنل پوسٹل بیلٹ اسائمنٹ کے نام سے قانون اور حساس اداروں کے افسران اور ملازمین کو بھیجوائے جا رہے ہیں جس کی زپ فائل ہوتی ہے ۔

جس میںہیکر ز کی جانب سے وائرس موجود ہیں۔وائرس کے ذریعے کمپیوٹر اور انٹرنیٹ نظام کا آئی پی ، استعمال کرنے کی جگہ ، نیٹ ورک کا ایڈریس اور دیگر تفصیلات ہیک کی جارہی ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں