تھانہ پہاڑی پورہ کے ایس ایچ او نے غیرقانونی گھر پر چھاپہ مارا،اعلیٰ حکومت نوٹس لیں،فیاض خان

جمعہ 14 ستمبر 2018 22:10

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 ستمبر2018ء) پشاور کے علاقہ سٹی ٹائون پہاڑی پورہ کے رہائشی فیاض خان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان،آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے تھانہ پہاڑی پورہ کے ایس ایچ او کے جانب سے ان کے گھر پرغیرقانونی چھاپہ مارنے پرنوٹس لینے کی اپیل کی ہے گزشتہ روزاپنی ماں کے ساتھ پشاور پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انکاکہناتھا کہ 28اگست کے شام کوپہاڑی پورہ کے ایس ایچ او عبدللہ جلال،ڈی ایس پی اورپولیس کی بھاری نفری سمیت میرے گھرکی تقدس کو پامال کرتے ہوئے بغیروارنٹ اورلیڈیزپولیس میرے گھرکے اندر داخل ہوگئے اور ہمیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعدگرفتارکرکے تھانے لے گئے اور تین دن تک حبس بے جا میں رکھا انہوں نے الزام عائدکیاکہ میری گرفتاری کے بعدپولیس دس دن تک ہمارے گھر پر قابض رہے اور جب ہمیں اپنا گھر حوالہ کردیا توپولیس نے اپنے ساتھ پانچ تولہ سونا، دو عدد موٹر سائیکل، 50ہزار روپے نقدی اور دیگر قیمتی اشیاء بھی لے گئے تھے انہوں نے کہاکہ اب پولیس نے ان تمام اشیاء کو اپنے تحویل میں لینے سے انکارکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او عبداللہ جلال سے جب اپنے گھرکی حوالگی سے متعلق مطالبہ کرتے ہیں توہمیںسے جان سے مارنے کی دھمکی دے رہاہے انہوں نے وزیر اعلیٰ، آئی جی پولیس اور دیگر متعلقہ حکام سے اپنی جانوں کی حفاظت اور تھانہ پہاڑی پورہ کی ایس ایچ او کی جانب سے غیر قانونی اقدام پرانکوائری کرنے کی اپیل کی ہے۔

ٌٌٌٌٌ

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں