احسان اللہ ، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کے پرائیویٹ سیکرٹری تعینات

جمعہ 14 ستمبر 2018 23:06

پشاور۔14 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2018ء)حکومت خیبر پختونحوا نے احسان اللہ پی ایم ایس (بی ایس ۔17 ) کو تبدیل کرکے انہیں وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا کا پرائیویٹ سیکرٹری تعینات کردیا ہے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں وہ محکمہ آبنوشی میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ اس امر کا اعلان اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ (اسٹبلشمنٹ ونگ) حکومت خیبر پختونحواکی طرف سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کیا گیا۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں