خیبرپختونخوا حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کوعا م تعطیل کا اعلان

منگل 18 ستمبر 2018 19:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا حکومت نے نویں اور دسویں محرم الحرام کوعا م تعطیل کا اعلان کردیاہے وفاقی حکومت کے فیصلے کی توثیق کرتے ہو ئے نویں ، دسویں محرم الحرام 20اور 21ستمبر جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہو گی دور دراز اضلاع سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کل سے اپنے آبائی علاقوں کو منتقل ہونا شروع ہو جائینگے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ وار تعطیلات کے باعث سرکاری ملازمین چار دن جبکہ بعض محکموں کے ملازمین تین دن کی چھٹیو ں کے مزے لینگے ۔سرکاری ، غیر سرکاری ادارے ، تعلیمی ادارے ، مالیاتی اداراے وغیرہ نویں ، دسویں محرم الحرام کو بند رہینگے شہر کے بیشتر بازار اور دیگر مقامات بھی نویں اور دسویں محرم الحرام کے احترام کے باعث بند رہینگے ۔دور روزہ تعطیل سے صوبائی حکومت ، ضلعی حکومتوں کو آگاہ کردیاگیا ہے

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں