خیبرپختونخوا اسمبلی میں ملازمین کوکم کرنے کے منصوبے کے پیش نظر فہرستیں طلب

منگل 18 ستمبر 2018 19:36

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 ستمبر2018ء) خیبرپختونخوا اسمبلی میں ملازمین کوکم کرنے کے منصوبے کے پیش نظر فہرستیں طلب کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کا منصوبہ تیارکیا گیا ہے جبکہ صوبائی اسمبلی میں نئی بھرتیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک کے ذریعے فارغ کرنے کے لئے فہرستیں طلب کی گئی ہیں ۔

پہلے مرحلے میں ایسے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا جن پرمختلف الزامات عائد ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ دوسرے مرحلے میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی ہونے والے ملازمین کو فارغ کر دیا جائے گا ۔ ملازمین کو فارغ کرنے کے لئے اسمبلی کے اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تفصیلات طلب کی گئی ہے فالتو ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ اسمبلی اخراجات کو کم کرنے کے لئے کیا جارہا ہے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں