بائیوٹیکنالوجی اورمائیکروبیالوجسٹ ایسوسی ایشن نے تمام بڑے شہروں میں ریسرچ سنٹرزقائم کرنے کامطالبہ کردیا

منگل 18 ستمبر 2018 20:19

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2018ء) بائیوٹیکنالوجی اورمائیکروبیالوجسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے وزیراعظم پاکستان عمران خان،چیئرمین ہائرایجوکیشن،صوبائی حکومت اوردیگرمتعلقہ حکام سے تمام بڑے شہروں میں ریسرچ سنٹرزقائم کرنے کامطالبہ کیا۔پشاورپریس کلب میں بائیوٹیکنالوجی اورمائیکروبیالوجی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں ڈاکٹرمحمدسلیمان، مائیکروبیالوجسٹ سجاداحمد،ڈاکٹرمیاں ظاہر،نویداقبال ،عادل ظفراوردیگرکاکہناتھاکہ حکومت نے پاکستان یونیورسٹیزمیں 2001میں بائیوٹیکنالوجی متعارف کرائی لیکن آج تک بائیوٹیکنالوجی اورمائیکروبیالوجی سے فارغ التحصیل طلبہ کے نوکریوں کیلئے کوئی جامع پالیسی نہیں بنائی ہے جس سے ان افرادمیں مایوسی پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بائیوٹیکنالوجسٹ اورمائیکروبیالوجسٹ کے اکثرسائنسدان باہرممالک کے اعلیٰ یونیورسٹیزمیں ریسرچ مکمل کرکے پاکستان کی خدمت کیلئے آئے ہیں۔انہوںنے حکومت سے مطالبہ کیاکہ ہزاروں کی تعداد میں بے روزگاربائیوٹیکنالوجسٹ اورمائیکروبیالوجسٹ کیلئے باعزت روزگارکے مواقع فراہم کی جائے مائیکروبیالوجی اوربائیوٹیکنالوجی کوپبلک سروس کمیشن میں بیالوجی کے برابرتسلیم کیاجائے،سبجیکٹ سپیشلسٹ کی پوسٹوں کیلئے ہماری ڈیگریاں اہل قراردیے جائے،ہربڑے شہرمیں بائیوٹیکنالوجسٹ اورمائیکروبیالوجسٹ کیلئے ریسرچ سنٹرزقائم کی جائے،ہرضلعی ہسپتال میں ان کے کیلئے دوپوسٹ بنادی جائے،محکمہ ماحولیات،محکمہ فوڈ،ہسپتالوں کی لیبارٹریز،پانی نکاس آب اوردیگرمحکموں میں ان کونوکری دی جائے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں