ناقابل تحلیل پلاسٹک بیگزکے استعمال پرپابندی یقینی بنائی جائے،اشتیاق ارمڑ

بدھ 19 ستمبر 2018 21:52

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر ماحولیات وجنگلات سید اشتیاق ارمڑ کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری ماحولیات اور محکمہ کے تمام اعلیٰ افسران نے شرکت کی اس موقع پرصوبائی گرین گروتھ سٹریٹیجی میں اپنے اہداف ومقاصد اور اس کوپوراکرنے کیلئے اپنے محکموں کی جانب سے وزیرماحولیات کوبریفنگ دی گئی اوران مقاصدکے جلد حصول کیلئے مختلف تجاویز پرعمل درآمد کے حوالے سے سیرحاصل بحث ہوئی گرین گروتھ سٹریٹیجی میں خیبرپختونخوا کوسرسبزوشاداب بنانے اور اس کی معیشت کومضبوط بنانے پربھی مکمل لائحہ عمل طے کیاگیا اجلاس کے اہم فیصلوں میں صوبہ بھرمیں شجرکاری کے اہداف حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ جنگلی حیات کے تحفظ اور بڑھوتری اورماحول کوگرین ہائوس گیسوں اور فیکٹریوں کے مضراخراج سے بچانے کیلئے بھی لائحہ عمل طے کیاگیا وزیرماحولیات نے بالخصوص پلاسٹک کے مضراثرات اور ماحول کواس کے اثرات سے بچانے کیلئے ناقابل تحلیل پلاسٹک کے لفافوں کے استعمال پرمکمل پابندی اور اس کے اثرات سے بچانے کیلئے اس کی مکمل روک تھام اور متبادل دینے پر خصوصی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

وزیرماحولیات اشتیاق ارمڑ نے واضح کیاکہ اس بابت کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں