نوازشریف کی رہائی سے ملک میں سیاسی استحکام آئیگا،مولانا گل نصیب

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے سیاستدانوں میں عدلیہ کیخلاف پائی جانیوالی بے چینی کا تاثر ختم ہوگا،ردعمل

بدھ 19 ستمبر 2018 22:07

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،مریم صفدراور ریٹائرڈکیپٹن محمدصفدر کی رہائی سے ملک میں سیاسی استحکام پیدا ہوگا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ سے سیاستدانوںمیں عدلیہ کیخلاف پائی جانیوالی بے چینی اورزیادتیاں کرنے کاتاثرختم ہوگا،اس طرح کے فیصلے ملک اورقوم کیلئے سودمندہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلہ سے کسی کی جیت یاہارنہیں ہوئی ہے،یہ فیصلہ ملک میں جاری بحرانوںکے خاتمہ میں سنگ میل ثابت ہوگا،انہوںنے کہاکہ بیماری کی حالت میںبیگم کلثوم کا بیٹی کی جدائی اورمریم صفدرکاماں کی خدمت نہ کرنیکادردمحسوس کرنابہت مشکل ہے،ہم عدالتی فیصلہ کاخیرمقدم کرتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کافیصلہ سنہرے حروف سے لکھاجائیگا،عدالتوںسے انصاف کی یہی توقع ہونی چاہیے،شریف خاندان کواحتساب عدالت سے ملی ملنے والے سزاء کم زیادتی زیادہ تھی،ہم امیدرکھتے ہیں کہ عدالت سطح پرانصاف،آئین اورقانون کے مطابق ٹھنڈے مزاج کے فیصلہ ملک اورقوم کوترقی کی راہ پرگامزن کرینگے،

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں