انسانی حقوق سے متعلق آگہی کو معاشرے میں فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے، صوبائی وزیر قانون سلطان محمد خان

ْ

بدھ 19 ستمبر 2018 22:48

پشاور ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) خیبر پختو نخوا کے وزیر قانون سلطان محمد خان نے کہا ہے کہ انسانی حقوق سے متعلق آگہی کو معاشرے میں فروغ دینے اور اس متعلق بنائے گئے قوانین پر حقیقی معنوں میں عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے تعلیمی اداروں اور نصاب سمیت ہر فورم سے استفادہ کیا جائے تاکہ انسانی حقوق کی پامالی کا تدارک ہو سکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس خیبر پختو نخوا پشاورمیں 100روزہ منصوبہ بندی اور دیگر امور سے متعلق دی گئی بریفنگ کے موقع پر کیا بریفنگ میں دوسرں کے علاو ہ سیکرٹری قانون ضیاء اللہ خٹک، ڈائریکٹر ہیومن رائیٹس غضنفر علی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ وزیر قانون نے کہا کہ انسانی حقوق کا معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں بھی اسکی اہمیت کا ذکر کیا ہے اور پی ٹی آئی کے منشور میں انسانی حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جارہی ہے اس لئے ڈائرکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کو اس سلسلے میں پوری مستعدی سے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے ڈائریکٹو ریٹ کی ابتک کی کارکردگی کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹو ریٹ کو درپیش تمام مسائل کے حل کے لئے وہ پہلی فرصت میں اقدامات اٹھائیں گے اور افسران کی محنت پر ان کی حوصلہ افزائی ہو گی تا ہم صوبائی حکومت قومی ذمہ داریوں کے نبھانے کے سلسلے میں عملہ کی کسی سستی اور کوتاہی کو برداشت نہیں کرے گی۔انہوں نے کہا کہ وہ خود ہیو من رائیٹس کے امور کا جائزہ لیتے رہیں گے تا کہ کوئی دشواری پیش نہ آئے۔

انہوں نے آن لائن مینجمنٹ سسٹم، آگہی سیمینارز اور تربیتی ورکشاپ کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر بھی ذور دیا۔ قبل اذیںصوبائی وزیر قانون کو ڈیٹا سسٹم،100روزہ منصومہ بندی، محکمہ کی استعداد کار اور ضروریات، اہداٖف اور دیگر منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صوبائی وزیر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ باہمی روابط کے ساتھ ڈائریکٹوریٹ آف ہیومن رائٹس کی منصوبہ بندی کو جلد عملی جامہ پہنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں