خیبرپختونخوا حکومت کا رواں سال مزید آٹھ لاکھ خاندان کو صحت کارڈ فراہم کرنے کافیصلہ

پیر 15 اکتوبر 2018 23:54

پشاور۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخواحکومت نے رواں سال مزیدآٹھ لاکھ خاندان کو صحت کارڈفراہم کرنے کافیصلہ کیاہے۔یہ بات صوبائی وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا نے بجٹ تقریرکے دوران کہی۔انہوں نے کہاکہ ہم صحت انصاف کارڈکا دائرہ کار وسیع کررہے ہیں۔وفاقی حکومت پہلے ہی اس پروگرام کی قبائلی اضلاع تک توسیع کیلئے فنڈز کا اعلان کرچکی ہے۔

اس سال ہم آٹھ لاکھ مزید خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کریں گے۔

(جاری ہے)

ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ معذروں، بیوائوں اور بزرگوں کو صحت اِنصاف کارڈ تک رسائی حاصل ہو۔ ہم ایک ایسا نظام بھی وضع کریں گے جس کے تحت اگر کوئی خاندان سروے میں شامل ہونے سے رہ گیا ہو، وہ بھی درخواست دے کر انصاف کارڈ حاصل کرسکے۔ یہ ہمارے 100 Days Agenda کا اہم وعدہ تھا جوکہ ہم پورا کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہماری پہلی ترجیح صوبے کے غریب عوام ہیں، اِس لئے اِس بجٹ میں کسی صوبائی ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا ہے۔یقینا ہم ٹیکس وصولی میں اضافے کے لئے مربوط کوششیں کرتے رہیں گے، لیکن ہم خیبر پختونخواہ کے عوام پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں