پشاور، حلقہ پی کے 5 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی ہمارا مشن ، سوئی گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں ،چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان

جمعرات 18 اکتوبر 2018 23:15

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اکتوبر2018ء) چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ حلقہ پی کے 5 کے گھر گھر کو سوئی گیس کی فراہمی ہمارا مشن ہے سوئی گیس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں اور میرٹ کی بنیادپر کنکشن لگانے کاکام تیز کیا جائے انہوں نے کہا کہ سردیوں کے موسم میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں کی جائے گی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر تمام ضروری اقدامات کئے جائیںوہ اپنے دفتر میں سوئی گیس کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے اس موقع پر انجینئر اکبر امان اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں سوا ت میں گیس سکیموں کے حوالے سے بریفنگ دی چیئرمین ڈیڈیک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میرٹ اور انصاف پر یقین رکھتی ہے سوئی گیس کی دستیابی ہرپاکستانی کا حق ہے اور ہم اس حق پر ڈا کہ ڈالنے والوں کوکبھی بھی ضلع سوات میں برداشت نہیں کرینگے انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی عزت میری عزت ہے اور ہماری حکومت میں امیراور غریب سب برابر ہیں اسلئے تمام تر سہولیات عوام کوجلد مہیا کی جائیں انہوں نے کہا کہ ملوک آباد، فضا گٹ، نوے کلے، شاہین آباد، شگئی، اخون بابا،چیل شگئی اور دیگر علاقوں پرسوئی گیس کی نئی پائپ لائنوں کو بچھانے کا کام جلد سے جلد شروع کیاجائے تاکہ گیس سے محروم علاقوں کے عوام کو مزید انتظار اور تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں