حلقہ پی کی71پرضمنی انتخابات کل (اتوار)کو ہونگے

پانچ امیدواروں میں مقابلہ،اصل معرکہ پی ٹی آئی اوراے این پی کے مابین ہوگا، سکیورٹی پلان تیار

جمعہ 19 اکتوبر 2018 20:40

پشاور۔19 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے حلقہ پی کی71پرضمنی انتخابات کل ہونگے پانچ امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگااصل مقابلہ پی ٹی آئی اور اے این پی کے درمیان ہے تین آزادامیدواربھی انتخابی معرکے میں حصہ لے رہے ہیں حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار 451 ہے حلقہ کے 86 پولنگ اسٹیشنز میں51 حساس جبکہ 51 کو حساس ترین کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری حتمی فہرست کے مطابق حلقہ پی کی71پر21اکتوبرکو ہونیوالے ضمنی انتخابات کیلئے پانچ امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا پی ٹی آئی کے امیدوارذوالفقارخان اوراے این پی کے صلاح الدین کے درمیان کانٹنے دار مقابلے کی توقع ہے جب کہ تین آزادامیدوار دلدارخان،عبدالکریم خان اور فضل حق کوہ دامانی بھی مدمقابل امیدوارہونگے ۔

(جاری ہے)

حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 33ہزار 451 ہے مرد ووٹرز کی تعداد 79ہزار 836 جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد 53ہزار 615 ہے جن کیلئے 86 پولنگ اسٹیشنزقائم کئے گئے ہیں جن میں51 حساس جبکہ 51 کو حساس ترین کیٹگری میں شامل کیا گیا ہے،ضمنی انتخابات کیلئے پولیس نے جامع سیکورٹی پلان مرتب کرلیاہے ایس ایس پی جاویداقبال کے مطابق ضمنی الیکشن کے لیے مجموعی طور ہر 1900 جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے حساس ترین پولیس اسٹیشن پر 8 سے 10 اہلکار تعینات کیے جائیں گے 80 خواتین اہلکار بھی ڈیوٹی کء فرائض انجام دے گی انہوں نے کہاکہ پولنگ اسٹیشنز بیلٹ بکس ودیگر سامان کی ترسیل کے لیے ہولیس کااسپیشل یونٹ کی ڈیوٹی لگائی گئی ہے پولنگ اسٹیشنز تک سامان کی ترسیل پولیس اور آرمی کی نگرانی میں کیا جائے گاقبائلی علاقہ سے متصل علاقوں کے راستوں پر 30 اضافی ناکہ بندیاں قائم کی جائیں گی پشاورکسی بھی ناخوشگوار واقع کی صورت میں پولیس لائن میں ریزرف 500 اہلکار الرٹ رہیں گے،واضح رہے کہ یہ نشست خیبرپختونخواکے گورنر شاہ فرمان نے خالی کررکھی ہے اس حلقے میں بڈھ بیر مریم زئی،گڑھی چندن،سویڑزئی بالا،سویڑززئی پایاں ،شیخان،احمد خیل،بازید خیل ،موسی زئی اور اتمان زئی کے علاقے شامل ہیں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں