رقم کی ذاتی اکائونٹ میں منتقلی کامعاملہ،کے ٹی ایچ کی خاتون کمپیوٹرآپریٹرمعطل،اعلامیہ جاری

منگل 13 نومبر 2018 23:58

پشاور۔13 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) خیبرٹیچنگ ہسپتال انتظامیہ نے ایک کروڑ60لاکھ روپے اپنے ذاتی اکائونٹ میں منتقل کرنے کی پاداش میں خاتون کمپیوٹر آپریٹر معطل کردیاہے اس حوالے سے ڈائریکٹرکے ٹی ایچ نے باقاعدہ حکم نامہ جاری کردیاہے ،حکم نامے کے مطابق منیجر انٹرنل آڈٹ اکرام اللہ خاتون ملازمہ کی تمام معاملات کی آڈٹ کرینگے، شبانہ کوثر کودوران آڈٹ حاضررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں