پی ٹی آئی حکومت نے ہرسطح کی شاہ خرچیوں پر پابندی لگادی ہے،شکیل احمد

پیر 19 نومبر 2018 18:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) خیبر پختونخواکے وزیرمال شکیل احمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہرسطح کی شاہ خرچیوں پر پابندی لگادی ہے اور اب عوام کاپیسہ صرف عوام کی فلاح و بہبود کے کاموں پر خرچ ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پرمختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو تمام درپیش معاشی ، داخلی و خارجی چیلنجوں سے نکالنے میں جلد کامیاب ہونگے۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ وہ حلقہ نیابت کو تعمیر وترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اس میں بسنے والے لوگوں کوزندگی کے تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے پر عزم ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے اربوں روپے کی لاگت سے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائے گا جن میں آب پاشی ، آبنوشی ،سڑکوں ، طبی و تعلیمی اداروں ، گلیوں کو چوں کی پختگی ،بٹ خیلہ بازار کی خوبصورتی سمت متعدد منصوبے شروع کئے جائے گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے ہر سطح پرکرپشن کا خاتمہ کر کے حقداروں کو اپنا حق دیا جس کی وجہ سے لوگوں نے دوبارہ پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دے کر ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ انتخابات کے موقع پر عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو ایفاء کیا جائے گا۔ جس سے حلقے میں خوشحالی اور تعمیر وترقی کا انقلاب برپاہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے وفود کے مسائل غور سے سنے اوراس کے حل کے لیے موقع پر احکامات صادر کیے ۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں