قبائلی ضلع اورکزئی کے تحصیل کلایہ میں چلڈرن پارک کا افتتاح کر دیاگیا

اتوار 16 دسمبر 2018 17:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2018ء)ڈپٹی کمشنر قبائلی ضلع اورکزئی خالد اقبال کی ہدایت پر لوئر سب ڈویژن کلایہ میں مستورہ پل کے قریب قائم کردہ چلڈرن پارک کا افتتاح کر دیاگیا۔ اسسٹنٹ کمشنرکلایہ عباس خان آفریدی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ایک پروقار تقریب میں بچوں کی تالیوں کی گونج میں فیتہ کاٹ کراس کاباقاعدہ افتتاح کیا۔

اس موقع پر عمائدین علاقہ اور بچوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی بچوں سے گھل مل گئے اور انہیں اس سہولت سے پوری طرح لطف اندوز ہونے کی تاکیدکی۔اس موقع پر بچوں کی خوشی دیدنی تھی۔عباس آفریدی نے چلڈرن پارک کی تعمیر پر خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو تفریح کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا وقت کا تقاضا ہے اور دہشت گردی اور عسکریت پسندی سے متاثرہ علاقوں میں اس کی اہمیت کہیں بڑھ کر ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کی بھرپور کوشش ہو گی کہ تناؤ کے اس ماحول میں یہاں کے لوگوں کو اطمینان اور سکون کے کچھ لمحات مہیا کریں۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں