ایس ڈی اوکینٹ نوشہرہ کی پیرسباق میں کھلی کچہری

جمعہ 18 جنوری 2019 20:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) چیف ایگزیکٹیوپسکو انجینئرڈاکٹرمحمدامجدخان کی ہدایت پر صارفین بجلی کے مسائل کو ان کی دہلیز پرحل کرنے کے سلسلے میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ایک کھلی کچہری گزشتہ روز پیرسباق میں منعقدہوئی جس میں پسکو اہلکاروں کے علاوہ ناظمین ،کونسلرز اورعوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،اس موقع پر عوام کے بجلی سے متعلقہ شکایات کے حل کے لئے موقع پراحکامات جاری کئے گئے،نادہندہ گان نے بقایاجات کے ضمن میں 342000/- روپے کی ادائیگی کی ،جبکہ 90 میٹرز بھی تبدیل کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں