پشاورمیں گیس کم پریشراورلوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری

پشاور میں میلاد چوک کے مکینوں کا گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) صوبائی دارلحکومت پشاورمیں گیس کم پریشراورلوڈشیڈنگ کاسلسلہ بدستور جاری ہے، پشاور میں میلاد چوک کے مکینوں نے گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ،مظاہرین نے سوئی گیس محکمے کے خلاف نعرے لگائے ۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میلاد چوک اور ملحقہ علاقوں کے مکینوں نے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا ،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حوالے سے نعرے درج تھے،مظاہرین نے گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم نہ کیا گیا تو خواتین اوربچوں سمیت سڑکوں پراحتجاج کریں گے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں