کرم کے رہائشیوں کاٹیوب ویل بندکرنے اورعوام کے ساتھ نامناسب رویہ کے خلاف احتجاج

ہفتہ 19 جنوری 2019 19:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) یوتھ آف پاڑہ چمکنی ضلع کرم نے مقامی انتظامیہ کی جانب سے ٹیوب ویل بندکرنے اورعوام کے ساتھ نامناسب رویہ کے خلاف پشاورپریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیامظاہرین نے انتظامیہ کوپاڑہ چمکنی کے مسائل کے حل کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دیدی،مسائل حل کرنے کی صورت میں اسلام آبادمیں احتجاجی دھرنادنے کااعلان کیا۔

مظاہرے کی قیادت یوتھ آف پاڑہ چمکنی کے سربراہ محمدسلیم چمکنی،رفیع اللہ چمکنی،سعیداللہ خان قبائلی،محمدبلال اوردیگرکررہے تھے اس موقع پرمظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈزاوربینرزاُٹھارکھے تھے جس پرکرم انتظامیہ مخالف نعرے درج تھے۔مظاہرین کاکہناتھاکہ ضلعی انتظامیہ نے سنٹرل کرم میں آبادپاڑہ چمکنی قوم کے ساتھ سوتیلی ماہ جیساسلوک روارکھاہے جس کی وجہ سے وہاں کے عوام مایوسی پھیلی ہوئی ہے ان کاکہناتھاکہ سنٹرل کرم کے قوم پاڑہ چمکنی کے علاقہ زندگی ہرسہولیات سے محروم ہیں جہاں پرنہ ہسپتال ہے اورنہ ہی سکولزوصحت کے بنیادی سہولیات عوام کومیسرہے علاقے میں گزشتہ کئی سالوں سے پینے کے صاف پانی ناپیدہے جس کے حل کیلئے متعلقہ حکام کومتعددبارآگاہ بھی کرچکے ہیں لیکن مسئلہ جوں کے توں رہاہے انہوں نے کہاکہ پانی کامسئلہ حل کرنے کیلئے مقامی لوگوں اپنے مددآپ لدھاکے مقام پرٹیوب ویل پرکام شروع کیاتوانتظامیہ نے علاقہ مکینوں پرچھاپہ کرمتعددافرادکوگرفتارکیااورانہیں جیل بھیج دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ نے گرفتارافرادسے تحریری طورپرضمانت لے لی کہ مذکورہ واقعہ کے خلاف کوئی آوازنہیں اُٹھائے گاانہوں نے گورنرخیبرپختونخوا،وزیراعلیٰ محمودخان اوردیگرمتعلقہ حکام سے مقامی انتظامیہ میں موجوداعلیٰ افسران اورواقعہ میں ملوث افرادکے خلاف نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں