ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے بس اڈہ اورمختلف کمپنیوں کے 5موبائل ٹاورزکوسیل کردیا

بدھ 23 جنوری 2019 21:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2019ء) محکمہ ایکسائزاینڈٹیکسیشن نے ای ٹی اوانجینئر اصغرخان وزیرکی قیادت میں لاکھوں روپے کے بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں کاروائی کرتے ہوئے ڈیرہ اسماعیل خان میں نجی کمپنی کے بس اڈہ اورمختلف کمپنیوں کے 5موبائل ٹاورزکوسیل کردیا۔حکومتی بقایاجات کی وصولی کے سلسلے میں بنکوں اورتعلیمی اداروںسمیت دیگراداروں کے خلاف بھی محکمہ ایکسائز کی کاروائی جاری رہے گی۔

ای ٹی اومحکمہ ایکسائز انجینئر اصغرخان وزیر۔تفصیلات کے مطابق سیکرٹری محکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن محمدریاض محسود کی ہدایت پرمحکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن ڈیرہ نے ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف محکموں کے ذمے واجب الادا لاکھوں روپے کے بقایاجات کی وصولی کے لیے کاروائی کاآغازکردیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تقریباً7لاکھ روپے کے بقایاجات کی وصولی نہ ہونے پرمحکمہ ایکسائز اینڈٹیکسیشن نے ڈائیووبس اڈہ سیل کردیا۔

اسی طرح محکمہ ایکسائزکے بقایاجات کی وصولی نہ ہونے پرمختلف موبائل کمپنیوں کے 5ٹاورزکو بھی سیل کردیاگیا۔ ای ٹی او انجینئراصغرخان وزیرنے میڈیا کو بتایاکہ سرکاری واجبات کی ادائیگی تمام اداروں پر لازمی ہے۔ بنکوں اورتعلیمی اداروں سمیت دیگراداروں کے ذمے محکمہ ایکسائز کے لاکھوں روپے کے بقایاجات ہیں جس کے خلاف عنقریب بڑی کاروائی شروع کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں