صوبے میں تعینات دو ڈی آئی جیز اور دو ڈی ایس پیز کے تبادلوںکے احکامات

جمعہ 22 فروری 2019 19:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد نعیم خان نے صوبے میں تعینات دو ڈی آئی جیز اور دو ڈی ایس پیز کے تبادلوںکے احکامات جاری کر دئیے۔ تفصیلات کے مطابق سنٹرل پولیس آفس پشاور سے جاری ہونے والے علیحدہ علیحدہ اعلامیے میں ۔

(جاری ہے)

کمانڈنٹ ایلیٹ فورس کیپٹن (ر) فیروز شاہ کو تبدیل کرکے ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان جبکہ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان دار علی خان خٹک کو سنٹرل پولیس آفس پشاور رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

اسی طرح قائمقام ایڈیشنل ایس پی چترال نور جمال کو قائمقام ایس پی فنانس اینڈ پروکیورمنٹ سنٹرل پولیس آفس تعینات کیا گیا ۔ایس ڈی پی او کوہاٹ سٹی رضا محمد خان کو سی پی او میں رپورٹ کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ علاوہ ازیں ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ محمد اعجاز خان کے سنیئر منیجمنٹ کورس پر جانے کی وجہ سے خالی ہونے والی نشست کا اضافی چارج ڈی پی او کوہاٹ کیپٹن واحد محمود کوتفویض کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں