پشاور، تمام سٹیک ہولڈرز ریونیو جزیشن کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں،شوکت علی یوسفزئی

پیر 18 مارچ 2019 22:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنردیر لوئر اورپاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے چیئرمین شوکت علی یوسفزئی نے تمام سٹیک ہولڈرز پر زور دیا ہے کہ وہ ریونیو جزیشن کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لائیں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تیمر گرہ میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں سول ڈیفنس، پولیس اور پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کا کوارڈنیشن کمیٹی بنانے کا بھی فیصلہ کیا جس کا چیئرمین اسسٹنٹ کمشنر تیمر گرہ محمد شاہ جمیل ہونگے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پولیس اور سول ڈیفنس کے ٹریننگ کے دوران پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے متعلق اگاہی سیشن ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں