ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی امتحانی ہالوں میں سی سی ٹی وی کیمرے فنکشنل رکھنے کی ہدایت

جمعہ 22 مارچ 2019 23:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کوہاٹ صاحبزادہ سمیع اللہ نے جمعہ کے روز مختلف سرکاری ونجی سکولوں کے امتحانی ہالوں کااچانک دورہ کیا اورسی سی ڈی وی کیمروں کو چیک کیاجنہیں فنکشنل پایا جبکہ بجلی کی بلاتعطل سپلائی بھی میسر تھی۔

(جاری ہے)

تمام امتحانی عملہ حاضر تھا اورکسی بھی امیدوار سے نقل برآمد نہیں ہوا۔سمیع اللہ نے معائنہ کے دوران امتحانی عمل کی کڑی نگرانی کی اورامتحانی عملے کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ امتحان میں ناجائز ذرائع کے استعمال کی مکمل حوصلہ شکنی کریں اور ایسے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹیں تاکہ قابل وذہین طلبہ کی حق تلفی نہ ہوں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں